سربراہ یورپی یونین خارجہ امورفیدریکا مورگرینی کی سربراہی میں ایران کے تاریخی جوہرے معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا
سربراہ یورپی یونین خارجہ امورفیدریکا مورگرینی کی سربراہی میں ایران کے تاریخی جوہرے معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اجلاس میں ایرانی، فرانسیسی،جرمن اوربرطانوی وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔اجلاس میں سن دوہزارپندرہ میں ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پرعملدرآمد جاری رکھنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔معاہدے کے تحت عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران اپنا جوہری پروگرام محدود رکھنے کا پابند ہے۔دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پرغورکرے گا