جنوبی افریقہ میں جرمسٹن سٹیشن کے قریب دوٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں200 افراد زخمی ہوگئے
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے نواح میں جرمسٹن سٹیشن کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دوسوافراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں بھی پٹڑی سے اترگئیں۔ریسکیواداروں نے جائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔حکام کے مطابق ٹرین حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔خیال رہے ایک ہفتے کے دوران جنوبی افریقہ میں یہ دوسرا ٹرین حادثہ ہے۔اس سے قبل ٹرین حادثے میں انیس افراد ہلاک ہوئے تھے