جتنی مرضی اُچھل کود کر لے ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے:ترک صدر
ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے چالیں چل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دو ہزار سولہ کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے ۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ القدس مسلم اُمہ کے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتا ہے ، امریکہ کے تعاون سے شمالی شام میں دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں جتنی بھی اُچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے