دنیا میں دفاعی سپرپاور بننے کے دعوے دار بھارت کو تب منہ کی کھانا پڑی جب عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز خراب ہو گئی

دنیا میں آئے روز بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،، اوراب دفاعی سپرپاور بننے کے دعوے دار بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی جب عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز خراب ہو گئی ،،بھارتی اخبار کے مطابق جوہری آبدوز کو بھارتی نیول عملے کی لاپرواہی سے نقصان پہنچا ہے اور کئی مہینوں سے اس کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ یہ مزید کئی ماہ غیر فعال رہے گی ،، اس کی جگہ بھارت کے پاس کوئی ایٹمی آبدوز موجود نہیں،، جوہری آبدوز کا دروازہ کھلا رہنے سے پانی اندر داخل ہوگیا اور آبدوز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی ،، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارت کی وزارت دفاع اور مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،،