شہبازشریف نے قصور میں آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے دلخراش قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس۔
زمین پھٹی نہ آسمان گرا،، درندوں نے انسانیت کو دھجیاں بکھیر دیں،، قصور میں ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، درندہ صفت ملزمان نے چار دن پہلے سات سالہ زینب کو اغوا کیا، بچی کی لاش منگل کے روز ملی۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،،، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی، درندوں نے زیادتی کے بعد گلہ دبا کر بچی کی سانسیں روکیں۔انسانیت سوز واقعہ کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،،، شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سات سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،، انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کیس پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے،، متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا