پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں پاکستان کی حالت تشویش ناک ہے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز میں شاہینوں کی پرفارمنس بری جا رہی ہے ، پہلے میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہوئی اور دوسرے میچ میں بھی بارش نے شاہینوں کی محنت پر پانی پھیر دیا ،، گزشتہ دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو چت کر دیا، دوسری جیت کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی،، گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی ،، مزید محنت کرنا ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا ،، پاکستانی ٹیم نے پریکٹس بھی شروع کر دی ہے جو جیت کیلئے پر عزم ہے ،،