سپیکرراحیلہ درانی نے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے مراسلہ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا
بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ،، اپوزیشن جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کے نام سامنے آئے ہیں۔ صالح بھوتانی 2013 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 لسیبلا 2 سے کامیاب ہوئے جنہیں پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،اسی وجہ سے نئے لیڈر آف ہاؤس کیلئے وہ مضبوط امیدوار ہیں۔ چنگیز مری اور سرفراز بگٹی کے نام بھی وزارت اعلی کیلئے سامنے آئے ہیں۔سپیکر راحیلہ درانی درانی کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے گورنر محمد خان اچکزئی کو مراسلہ بھجوا دیا۔۔ اسمبلی اجلاس میں نئے لیڈرآف ہاؤس کا انتخاب آرٹیکل (4)130کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کے خدشے کے پیش نظر نواب ثناءاللہ زہری نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن جماعتیں برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے تو وزارت اعلیٰ کے لئے انہیں پیشکش کی جائے گی۔