پاک فوج نے بریگیڈ کی سطح پرفوجی مشقوں کا انعقاد کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق جنگ کے دوران فارمیشن کے مختلف امورمیں روابط اورتعاون بڑھانے کیلئے بریگیڈ سطح پرفوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ جلال پورجٹاں میں ہونیوالی مشقیں کا معائنہ کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کیا۔ مشقتوں کا مقصد جنگ کے دوران جہلم فارمیشن کے مختلف امورمیں ہم آہنگی اورمربوط تعاون بڑھانا ہے۔ کورکمانڈرراولپنڈی نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت ، تیاریوں اور استعداد کوسراہا۔