کراچی: ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،ڈیفنس خیابان رومی میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے نوجوان عمران موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود اس کا رشتہ دار محفوظ رہا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں مل سکا ، مقتول کے رشتہ دار نے 7افراد کو نامزد کیا ہے۔ مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی سے تھا اور پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ہے