مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستوں پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواستیں اسد عمر اورشیریں مزاریں کی جانب سے دائرکی گئیں تھیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار دفتر کے اعتراضات ختم کئے اور مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔