زینب کیلئے انصاف چند ہی گھنٹوں میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پرہر انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، پاکستان میں ایسے سفاک واقعے کی کئی مثالیں موجود ہیں، لیکن زینب کے معاملے نے اس درد کو پھر سے زندہ کر دیا، زینب کیلئے انصاف چند ہی گھنٹوں میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، کھلاڑیوں، سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور ہزاروں عام شہریوں نے سوشل میڈیا پرشدید غم وغصے کااظہارکیا، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا،، بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معصوم بچی کو انصاف لازمی ملنا چاہیے، واقعے پر میرادل ٹوٹ چکا ہے، کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک باپ ہونے کے ناطے میں متاثرہ والدین کا درد محسوس کر سکتا ہوں،، حکومت ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے سنجیدگی سے نوٹس لے، کرکٹر محمد عامر اور شاداب خان اور وہاب ریاض نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا، فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی واقعے پرغم وغصے کا اظہار کیا،
ماہرہ خان، حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں نے ٹویٹ کیے، سماجی کارکنوں نے بھی ٹویٹر پرجاری مہم میں بھرپور حصہ لیا ، منیبہ مزاری اور دیگر سماجی کارکنوں نے واقعے پر کڑی تنقید کی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا