وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے قصور میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،، انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے قتل کے ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے،،، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کیس پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے،، متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا،،، وزیراعلی پنجاب کی صدارت پولیس افسران اور انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا،،، ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت درد ناک واقع ہے، وہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ معاملے پر زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا،، وہ گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ایسےاندوہناک واقعات کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے