سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کرلیں گے,وزیرقانون راناثناء اللہ
وزیرقانون راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور اب بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ وزیر قانون راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ساتھ بچی اس طرح جارہی ہے جیسے وہ بچی کا رشتہ دار یا محلہ دار ہو، تاہم ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نا تو پہلے کوتاہی کی گئی اور نہ اب کی جائے گی اور یہ کہنا غلط ہے کہ پولیس نے اس کیس پر کوئی کام نہیں کیا۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے اور اسے سزا ہو، یہ سنگین واقعہ ہے۔ پرتشدد احتجاج پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں