شہزاد اکبر کے پاس شواہد ہیں توعدالت میں پیش کریں، مرتضی وہاب
مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے پاس شواہد ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا کہ شہزاد اکبر اپنے عہدے کا خیال کریں اور ٹی وی پر الزامات لگانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد اکبر کے پاس لطیف کھوسہ کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں،حکومت الزامات لگا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹارہی ہے۔مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت 5 ماہ میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صرف اعلانات پریقین رکھتی ہے،50 ارب کا اعلان کرنے والے پہلے ہمارا آئینی حق 90 ارب روپے تودے دیں۔مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ پانی اور گیس میں سندھ کا جائز حق دیدیں،وفاقی حکومت کو الزام تراشی کے بجائے مسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہیے۔