ڈی آئی خان: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2پولیس اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں شخی گیٹ کے علاقہ میں پولیس موبائل کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکے سے دو پولیس اہلکار زخمی پولیس ہو گئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈیرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔