کوٹ لکھپت جیل میں آج سابق وزیراعظم سے ملاقات کادن
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے جہاں وہ آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر لیگی رہنما مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ جمعرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے، اور آج اُن کے اہلخانہ، لیگی رہنما اور ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد ہی ملاقات کر سکیں گے