3 جرمن ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملے کی ہڑتال، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا
جرمنی میں کولون بون، ڈسلڈورف اور اشٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملے نے ہڑتال شروع کر دی۔ اس وجہ سے ہزاروںمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہڑتال کا اعلان ملک کی سب سے بڑی لیبر یونین ’وَیردی‘ نے کیا تھا۔ ۔ رواں ہفتے کے دوران سکیورٹی سٹاف نے حکام کے متنبہ کرنے کے لیے ایک علامتی ہڑتال برلن کے ٹیگل اور شوئنےفیلڈ ہوائی اڈوں پر بھی کی تھی۔ لیبر یونین سکیورٹی سٹاف کے لیے فی گھنٹہ اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس سلسے میں فریقین کے مابین اگلا مذاکراتی دور 23 جنوری کو ہوگا۔