جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔