ایران کےساتھ پیشگی شرائط کے بغیر سنجیدہ مذاکرات کےلئے تیار ہیں:امریکہ
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ مخاصمانہ اقدامات کے بعد ایران کےساتھ پیشگی شرائط کے بغیر سنجیدہ مذاکرات کےلئے تیار ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہی گئی ہے۔ ادھر امریکی ایوان نمائندگان میں کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کےخلاف جنگ شروع کرنے کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کے حوالے سے آج رائے شماری کی جارہی ہے۔