امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخ گرگئے۔
امریکہ و یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ تہران واشنگٹن کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد گر کر 1552.28 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1554.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.6 فیصد گرکر 1546.33 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1547.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔