کراچی:مخالفین کی فائرنگ،خاتون اور بچے قتل
کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں ذاتی دشمنی پر مخالف پارٹی نے خاتون اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں پیش آیا ہے، مقتولین میں چار سالہ یاسین، پانچ سالہ ماجد اور شاذیہ نامی خاتون شامل ہیں۔ایس ایس پی تنویرعالم اوڈھ کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،بچوں کے باپ کی شہدادکوٹ میں دشمنی ہے، مخالف پارٹی بچوں کے والد کو قتل کرنے آئی تھی،باپ گھر پر نہیں ملا تو اہل خانہ پر گولیاں چلا دیں۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے کے بعد پولیس پارٹی کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔