کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہری ٹھٹھر گئے
ملک بھر میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے ، کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی جس کے نتیجے میں شہری ٹھٹھرگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے، ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ کو مطلع جزوی ابرآلود رہا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد اور حد نگاہ 5 کلو میٹر رہی۔