دل کی بیماری سے بچنے کیلئے گرین ٹی پئیں: طبی تحقیق
طبی تحقیق سےسامنے آیا ہے کہ ہفتے میں تین بار گرین ٹی کا استعمال عمر میں اضافے کےساتھ دل کی بیماری سے دورکھتاہے۔چینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ہفتے میں تین بار گرین ٹی پیتے ہیں انکی عمر میں دوسرے افراد کی نسبت ایک سال اضافہ دیکھا گیا ہے۔روزانہ گرین ٹی پینے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ پچیس فیصد تک کم ہو جاتا ہے، تاہم بلیک ٹی پینے والے افراد کی صحت پر بہترین اثرات نہیں دیکھے گئے۔