کوئٹہ: مدرسے میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے مدرسے میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد میں ہوا جس کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ کے شہید ہونے کے تصدیق کی۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔