کوئٹہ: مسجد میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 14 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد و مدرسہ میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اور مسجد امام سمیت 14 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد کی ایک مسجد و مدرسہ میں نماز مغرب کے دوران ہوا جس کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 14 لاشوں اور 21 زخمیوں کو لایا گیا۔