2021 میں چینی معیشت کی شرح پیداوار 7.9 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیاں معمول پر آنے اور کوویڈ- 19 کی وباپر قابو پانے کے باعث 2020 میں 1.9 فیصد شرح پیداوارکے بعد 2021 میں چین کی معیشت میں 7.9 فیصد بڑھوتی کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے چینی معیشت کے سالانہ 4ویں آرٹیکل کاجائزہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ چینی معیشت وبا کے بعد تیزی سے بحالی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، جس کو وبا کے اثرات پر قابو پانے کی مضبوط کوششوں اور تیز رفتار پالیسی اقدامات سے مدد ملی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہاکہ پالیسی سازوں نے مالی استحکام کے تحفظ کے ساتھ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فرموں کے تحفظ کے لئے مالی امداد فراہم کی اور یہ کہ میکرو اکنامک اور مالی پالیسیوں نے معاشی بحالی میں معاونت فراہم کی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ٹھوس بنیادوں پرچین کی معاشی بحالی تک اعتدال پسند معاون مالی اور مالیاتی پالیسیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کہا کہ معاشی بحالی مستحکم ہونے پر مشکل مالی قرضوں سے نمٹنے ،ریگولیٹری اور نگران فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لئے مالیاتی شعبے کی مدد کے عارضی اقدامات کو پالیسیوں سے تبدیل کیا جانا چاہئے۔آئی ایم ایف ڈائریکٹرز نے چین کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر جاری پیشرفت خصوصا مالیاتی شعبے کو مزید کھولنے اور "ہوکو اصلاحات" کے ذریعہ مزدوروں کی نقل و حرکت کو بہتر بنانےکا خیرمقدم کیا۔