ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن, تمام شہر اور دیہات تاریکی میں ڈوب گئے

نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب پنجاب سمیت سندھ اسلام آباد کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے نیشنل پاور گرڈ انتظامیہ کی فنی خرابی کی تصدیق بھی سامنے آگئی ہے ۔ گڈو سے بلوچستان کی جانب آنے والی واپڈا کی مین سپلائی میں فنی خرابی کے باعث سبی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔سبی ، نصیر آباد ، جعفر آباد ، بولان ،کچھی ،کوئٹہ سمیت 16 اضلاع کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی رہی ہے.اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا.عوام سے تحمل کی اپیل ہے.ترجمان پاور ڈویژن کے مطابقتمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں.وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان خود اس سارے بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں اورعوام کو وقتا فوقتا آگاہ رکھا جائے گا۔