حزب واحدت اسلامی کے سربراہ 11 جنوری سے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ حزب واحدت اسلامی کے سربراہ استاد کریم خلیلی وزیراعظم کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملیں گے،حزب وحدت اسلامی کے رہنما وزیرخارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ افغانستان کی سیاسی قیادت سے رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،دورے کا مقصد افغان امن عمل کے لئے سمجھ بوجھ پیدا کرنا اور افغان عوام سے رابطے ہے۔