ڈھائی سال سے ہر شعبے میں بریک ڈاؤن چلا آرہا ہے: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے ہر شعبے میں بریک ڈاؤن چلا آرہا ہے،پاناما کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوسکتی ہے تو فارن فنڈنگ کی کیوں نہیں؟۔نجی ٹی وی کےمطابق مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ سلیکٹڈ کامینڈیٹ جعلی ہےجو آر ٹی ایس کو بٹھاکردیا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے،وزیراعظم خود کہتاہےاس کی تیاری نہیں تھی،عمران خان کوئٹہ جاکرکہتےہیں این آر او نہیں دوں گا،ڈھائی سال سے ہر شعبے میں بریک ڈاؤن چلا آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاجی مظاہرہ ہے،پاناما کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوسکتی ہے تو فارن فنڈنگ کی کیوں نہیں؟۔