انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک
افغانستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، ایونٹ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، ٹیم کو ویزہ نہ مل سکا۔آئی سی سی نےشیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ میچز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،جبکہ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی سی سی نے کہاکہ افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں،واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔