کورونا وائرس کا پھیلاوؒ:پاکستان نے افغان سرحد پر دو ماہ میں ایک لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی

عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستان نے گزشتہ سال نومبر سے اب تک کرونا وائرس کے خلاف افغان سرحد کے آر پار سفر کرنے والے ایک لاکھ افراد کوویکسین لگائی ہے۔یہ بات اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت افغان بین الوزارتی رابطہ سیل کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے اعلان کردہ پیکیج پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ طورخم اور چمن سرحد کراسنگ پر بالترتیب اکاون ہزار چھ سو اور پچپن ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔اجلاس کے دوران قومی صحت کی وزارت نے سرحد پر کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔