کورونا ختم نہیں ہوا،شہری ویکسین لگوائیں اورماسک پہنیں : اسدعمر کی اپیل

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی ( نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ) اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، مجھے فخر ہے این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ اسد عمر نے این سی اوسی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں کام کرنیوالی ٹیم زبردست ہے، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا ہے ، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور 30 سال سے زائد عمرکے افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔