آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے ، منظوروسان نے بڑی پیش گوئی کردی
کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے ایک نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے اور حکومت یا عمران خان سے متعلق 3ماہ میں ہی فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پہلےبھی کہاتھا اگلے 3مہینےاہم ہیں، آئندہ 3ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ گڑ بڑکچھ زیادہ ہےحالات کچھ زیادہ خراب نظرآرہےہیں تاہم راستہ نکلے گا، اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی، مائنس ون بھی ہوسکتا ہےماضی میں ایسا ہوا ہے ، تین مہینوں میں فیصلہ کرنا ہے کہ مائنس ون ہوگا یا الیکشن ہوگا۔