نواز شریف علاج کروا کر ہی آئیں گے اس سے پہلے نہیں: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کروا کر ہی لندن سے وطن واپس آئیں گے۔ ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ وہ نیب کے ساتھ مل کر کام کرے گی، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ جعلی کیس بنائے۔ سانحہ مری پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ ارب کی مشینری مری کو دی تھی، آج کوئی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا مقامی لوگوں نے مری میں پھنسے ہوئے افراد کو ریلیف فراہم کیا، مری میں ہوٹلز کے کرائے بڑھائے گئے تو انتظامیہ نے کارروائی کیوں نہیں کی؟