شعیب ملک نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں ذاتی ریسٹورینٹ کھول لیا۔ شعیب ملک کے ریسٹورینٹ ’ دی رائس باؤل ‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم ، کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق ، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔