بلاول بھٹو نے بھی سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران ن لیگ کےمرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے جودیشل کمیشن بنایا جائے اور وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو شخص بھی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وہ مدد نہیں کرسکے جو کرنی چاہیے تھی۔