آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات

راولپنڈی: سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان صورتحال پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔