مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔مسرت جمشید

پنجاب حکومت کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کا مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا، عوام مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔عوام کا مسئلہ روٹی اور روزگار ہے لیکن حکمران طبقے کی ساری توجہ سازشوں، عیاشی اور لوٹ مار پر ہے انہیں ہر صورت الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا،عوام مزید انہیں برداشت نہیں کر سکتی. رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے، اس سلسلے میں جو پراپیگنڈہ ہو رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے، پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ، تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیے ہیں اور ہمارا اور ق. لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے. اس سلسلے میں جو پراپگنڈہ ہو رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے. پرویز الہی صاحب کو بطور وزیراعلی، تحریک انصاف کا بھرپور اعتماد حاصل ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 10, 2023