عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لا لگایا جائے, پی ڈی ایم نے 5 ایم پی ایز کو 1 ارب 20 کروڑ آفر کیا: فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لا لگایا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اور سیاسی استحکام کے لیے فوری صاف شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کی تعداد 188 ہے اور کل اسمبلی میں 21 بل پاس ہوئے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا ہی اظہار ہے۔فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ مومنہ وحید نے ڈیل کے بعد 5 کروڑ روپے لیے۔ مظفر گڑھ کے اراکین کو نامعلوم نمبرز سے کالز آئیں اور رشوت کی آفر دی گئی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے 5 صوبائی اراکین اسمبلی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے آفر کی گئی۔