ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غیرمعیاری انجکشن پیراسٹ سے متعلق الرٹ جاری کردیا
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے غیرمعیاری انجیکشن پیراسٹ (پیراسیٹامول) کے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
ڈریپ نے اعلامیے میں پیراسٹ انجیکشن کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دے کر فارماکمپنی کو فوری طور پرمارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انجکشن درد اور بخار کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پیرا سٹ 100 ایم ایل انجکشن بیج نمبر سی جی 170 غیر معیاری ہے۔اعلامیے کے مطابق 20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام، فارماکمپنی اور متعلقہ حکام کو مذکورہ پیراسٹ انجکشن کے استعمال کو فوری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔