پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا
اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ شاندار میزبانی پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے شکر گزار ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسی سی او کی تاریخ میں ایک اہم موڑ آنے والا ہے،پاکستان سمیت کئی ممالک ایس سی او کے رکن بننے والے ہیں، پاکستان تنظیم کی رکنیت کو بہت اہمیت دیتا ہے ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کو دہشتگردی ،منشیات کی سمگلنگ اور انتہا پسندی کا سامنا ہے،ہمارے مفادات،چیلنجز اور اہداف یکساں ہیں۔تنازعات دور کرنے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کرنا ہوگا-
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ،علاقائی روابط کیلئے افغانستان ،جنوبی ایشیا اور وسط ایشیا میں امن کا قیام ضروری ہے -
اس موقع پر نواز شریف نے ازبکستان کے صدر کو تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی -