چین کے ساتھ مضبوط دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم جزوہے: وزیراعظم
وزیراعظم میاں نوازشریف نےچین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی ،جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے،اس موقع پرمیاں نوازشریف کاکہناتھا کہ چین پاکستان کابہترین دوست ہے،چین کےساتھ مضبوط دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کااہم جزو ہے،انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم رکنیت کےلیے چین کےتعاون کوسراہا،اور عزم ظاہر کیا کہ تنظیم میں موثر کردار ادا کرنےکےلیے پرعزم ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا کہ اقتصادی راہداری کےمنصوبوں میں چینی صدر کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں،چینی صدر اور خاتون اول کےدورے نے پاکستان کےعوام کےدل جیت لیے ہیں،وزیراعظم میاں نوازشریف سےملاقات میں چینی صدر کاکہناتھا کہ پاکستان کےساتھ قریبی تعلقات چاہتے ہیں،اور یہ چین کااولین ایجنڈا ہے،انہوں نے کہا کہ صدرممنون حسین کےدورہ چین کےمنتظر ہیں۔