پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے: نواز شریف
اوفا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے ایک دوسرے کا استقبال کیا،ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کیساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،افغان صدر نےافغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحتی عمل پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ،دونوں رہنماؤں نے امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ثابت قدمی اور مضبوط بنیادوں پر اتعلقات استوار کرنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے -