موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے،اس کےعلاوہ اسلام آباد،خیبرپختونخوا،فاٹا،کوئٹہ،میرپورخاص اور سکھر ڈویژن کے چند مقامات پربھی بادل برسنےاورکراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پربوندا باندی کی توقع ہے،دوسری جانب میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، دالبندین کا پارہ47ڈگری جبکہ پنجگور45،سبی، تربت 44 ، رحیم یار خان، روہڑی 43 ،موہنجودڑو اوردادومیں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگلے دو روز کے دوران پنجاب کشمیر، بلوچستان ایک چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے
Jul 10, 2016 | 11:40