خیبر پی کے کے بارہ اضلاع میں آج سے انسداد پولیومہم شروع ہوگئی

خیبرپی کے میں بارہ حساس اضلاع پشاور،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،شانگلہ، بٹگرام،کوہستان میں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔
مہم کے دوران انتیس لاکھ سےزائدبچوں کی ویکسی نیشن کی جائےگی۔ مہم کےلیےآٹھ ہزار نوے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ فاٹا کے حساس علاقوں خیبر ایجنسی،جنوبی وزیرستان میں بھی آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ایف آرٹانک اورایف آر ڈی آئی خان میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ پولیو مہم کے لیے آٹھ ہزار نوے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیموں میں چھ ہزارسات سو موبائل، آٹھ سو پچپس فکسڈ، چارسو پچاس ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ انسداد پولیومہم کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔