کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداح ہو جائیں تیار ، نئی ڈراما فلم ’’لوگن لکی‘‘ کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

صف اول کے ہالی ووڈ اداکار ڈینئل کریگ اور کیٹی ہومز کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈراما فلم ’’لوگن لکی‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،، فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گِرد گھومتی ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں، سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونے والی کمائی غائب کرنے کیلئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ ، کیٹی ہومز، ایڈم ڈرایور، سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہوئے ہیں، کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم رواں سال18اگست کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔