جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اپنی حتمی رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرائے گی

ذرائع کے مطابق اتوار کو جے آئی ٹی کا آخری اجلاس ہوا جس میں باسٹھ روز میں ہونے والی مکمل کارروائی کی حتمی رپورٹ تیار کی گئی،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سو سے زائد صفحات پر مشتمل حتمی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں پر لگنے والے الزامات کے درست یا غلط ہونے سے متعلق حقائق پر مبنی ہو گی۔ رپورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے حمد بن جاسم کو لکھے جانے والے خطوط اور حمد بن جاسم کے جوابات کی الگ سے ایک فائل تیار کی گئی ہے۔ شریف فیملی سے متعلق سرکاری اداروں کے ریکارڈ اور ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فرا ہمی کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کی ریکارڈ ٹمپرنگ ، بیرون ملک اور آڈٹ فرمز کی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔۔ سرکاری حکام اور حدیبیہ پیپر ملز کیس میں تفتیش کر نے والے ایف آئی اے اور نیب کے سابق ملازمین کے بیانات کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔،،، ذرائع کے مطابق عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کا مکمل تجزیہ کرنے اور جائزہ لینے کے بعد شارٹ آرڈر بھی دے سکتی ہے، جبکہ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو ریفر کر سکتی ہے کہ وہ معاملے پر نیا بینچ تشکیل دیں یا پرانا بینچ ہی سماعت کرے
پانچ رکنی جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ کی جانب سے13سوالات دئیے گئے تھے
Montage
پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی بینچ نے جے آئی ٹی کو 13سوالات دیئے،،،
پہلا سوال گلف سٹیل مل کیسے وجود میں آئی؟
دوسرا سوال ،،، گلف سٹیل ملز فروخت کیوں کی گئی؟
تیسرا سوال گلف سٹیل ملز کے ذمہ واجبات کا کیا بنا؟
چوتھا سوال گلف سٹیل ملز فروخت سے حاصل رقم کہاں استعمال ہوئی؟
پانچواں سوال رقم جدہ، قطر اور پھر برطانیہ کیسے منتقل کی گئی؟
چھٹا نیلسن اور نیسکول نامی کمپنیوں کے اصل مالکان کون ہیں؟
ساتوال سوال ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ نامی کمپنی کیسے وجود میں آئی؟
آٹھواں سوال کیا 90 کی دہائی کے اوائل میں حسن اور حسین نواز اپنی کم عمری کے باوجود اس قابل تھے کہ وہ فلیٹس خریدتے یا ان کے مالک بنتے ؟
نواں سوال قطری شہزادے حمد بن جاسم کے خطوط کا اچانک منظر عام پر آنا حقیقت ہے یا افسانہ؟
دسواں سوال ،،، حصص بازار میں موجود شیئرز فلیٹس میں کیسے تبدیل ہوئے ؟
گیارہواں سوال،،،
حسن نواز کی زیر ملکیت فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم کہاں سے آئی؟
بارہواں سوال ان کمپنیوں کو چلانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟
تیرہواں سوال
حسین نواز نے اپنے والد نواز شریف کو جو کروڑوں روپے تحفتاً دئیے وہ کہاں سے آئے ؟
اس سوالات پر جے آئی ٹی نے اپنی پہلی پیشرفت رپورٹ 22مئی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی، دوسری پیشرفت رپورٹ 7 جون جبکہ تیسری پیش رفت رپورٹ 22 جون کو عملدرآمد بنچ کو جمع کرائی۔
واجد ضیاء کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اپنی حتمی رپورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں حاضر ہو نگ، جے آئی ٹی اراکین کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا، اسلام آباد کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی
شہر اقتدار اور سپریم کورٹ میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات،،، اسلام آباد میں عمومی اور ریڈ زون میں خصوصی طور پر ہائی الرٹ کیا گیا ہے، عدالت عظمی کی عمارت کے اندر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں اور سپریم کورٹ کے باہر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ خصوصی سکیورٹی انتظامات کے لیے ایس ایس پی اور ڈی سی نے انتظامات کو حتمی شکل دی ،،، جس کے مطابق پولیس کے ساتھ انتظامیہ کے افسران بھی خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہی۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو جے آئی ٹی کی سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے، جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانےوالےراستے بھی مکمل بند ہیں ۔