دہشتگردوں نے چمن کو ایک بار خون میں رنگ دیا

دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار۔۔ چمن کے بوگرہ چوک پر ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکا،، موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آوور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب ڈی پی او ساجد خان مہمند کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔۔۔ ڈی پی او کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئیدھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند شہید ہو گئے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،،، بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے دھماکہ سے شواہد اکھٹے کئے،دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حکام کی جانب سے خون کے عطیات کی بھی اپیل کی گئی،،، ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ دھماکہ خودکش تھا،، خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے ڈی پی او کی گاڑی قریب موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا دی۔ خود کش حملہ آور کا سر اور پیر بھی مل گئے جنہیں فارنزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا۔