اگر شریف خاندان پکڑا گیا تو چوری کا سارا سامان برآمد ہوگا : شیخ رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، کہتے ہیں کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ قانون اور آئینی طورپرکیس کا فیصلہ نہ نکالاجائے،بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کسی دوسرے طریقے سے نکالا جائے،، یہ ججز سے بھی ٹکر لینا چاہتے ہیں ، اگر یہ پکڑے گئے تو چوری کا سارا سامان برآمد ہوگا،
شیخ رشید نے کہا کہ یہ کیس شریف خاندان کے خلاف ہے حکومت پاکستان کے خلاف نہیں ، کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہوناچاہیے ،، مریم نواز بینیفشری ثابت ہوچکی ہیں ، یہ پاکستان کےآئین اور قانون کی زندگی کا سوال ہےشیخ رشید کے مزید کہا کہ قطری شہزادہ کہتاہے کہ وہ پاکستان کےقانون کےدائرےمیں نہیں آتا، تابوت اور ثبوت یہیں سےنکلےگا، جوبھی فیصلہ ہواہم مانیں گے،