جوہوگا دیکھاجائے گا؛نوازشریف یہیں رہیں گے۔عابد شیرعلی

پاناما کیس کے اہم ترین موڑ پر شریف خاندان کے حریف اور حلیف دونوں ہی سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سب خیر ہے کا اشارہ دیا ہے۔ٹوئٹر پروزیراعظم اور ان کے بچوں کی خوش و خرم تصویر شیئر کرتے عابد شیر علی نے لکھا کہ جو ہونا ہے ہونے دو، دیکھا جائے گا۔ نواز شریف یہیں رہیں گے،انشااللہ۔